اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سگریٹ پینے والوں پر 30 سے 50 ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیس سے پچاس ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، بابربن عطا کا کہنا ہے پاکستان میں موت کے سودا گروں کی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے انسداد تمباکو نوشی اور تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹیکسیشن ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وزارت قومی صحت،وزارت خزانہ کی مشاورت سےکیاجارہاہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی انسداد تمباکو کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں جبکہ تمباکو پر سخت ترین ٹیکس اصلاحات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا مشیرصحت ظفرمرزا نے انسداد تمباکو نوشی کیلئے جامع پلان پیش کردیا، آئندہ بجٹ میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے ٹیکس لگایا جائے گا، تمباکو سے منسلک اشیا کی قیمت میں اضافے سے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

بابر بن عطا نے کہا ٹیکس سے تیس سے پچاس ارب روپےکااضافی ریوینیوحاصل ہوگا، ٹیکس مد میں حاصل رقم صحت انصاف کارڈکیلئےاستعمال ہو گی ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا وزیراعظم کی ہدایت پرٹیکس فنانس بل میں شامل کیاجائے گا ، پاکستان میں اموات کی سب سےبڑی وجہ تمباکو نوشی  ہے، ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سروے میں اکثریت نے سگریٹ تین گناہ مہنگا کرنے کی رائے دی، پچیس فیصد افراد کا کہنا تھا سو فیصد دام بڑھادیے جائیں، گیارہ فیصد افراد دو سو فیصد اضافے کے حق میں تھے۔ جبکہ چونسٹھ فیصد رائے دینے والوں کا خیال تھا سگریٹ کا ایک پیکٹ تین سو فیصد مہنگا کر دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں